سعودی امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا، سامان میں خوراک اور بچوں کا دودھ شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
غزہ کی پٹی میں ایک نیا سعودی امدادی قافلہ پہنچ گیا ہے، جو غذائی پیکجز اور شیرخوار بچوں کا دودھ لے کر آیا ہے۔ یہ اقدام مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق یہ امداد سعودی فرمانروا شاہ سلمان امدادی و انسانی مرکز (KSrelief) کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جس کا مقصد بچوں اور متاثرہ خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور غزہ میں قحط کے پھیلاؤ کے باعث بگڑتی ہوئی غذائی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
غزہ میں سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ، جو KSrelief کا نفاذی شراکت دار ہے، نے امدادی قافلے کو وصول کیا اور متاثرہ علاقوں میں مستحق خاندانوں تک فوری تقسیم کی تیاری شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:پاک-سعودی بڑھتی قربت، وزیراعظم شہباز اور محمد بن سلمان کی گلے ملتی تصویر نے سب کچھ بدل دیا
یہ اقدام اس مہم کا حصہ ہے جو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے، اور یہ سعودی عرب کی جانب سے ان کی مشکلات کم کرنے اور موجودہ انسانی بحران کے اثرات کو محدود کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
KSrelief سعودی سعودی امدادی قافلہ غزہ فلسطینی عوام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی امدادی قافلہ فلسطینی عوام
پڑھیں:
فلائی جناح کے بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ
سعید احمد :قومی ایئرلائن فلائی جناح نےفلیٹ میں 2نئےطیارےشامل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔
فلائی جناح کےبین الاقوامی کمپنی سےمعاملات طے پاگئے،2طیارے اگلے ماہ نومبر میں پاکستان آئیں گے،فلائی جناح ایئربس اے320 طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کرے گا،نئے طیاروں کی شمولیت سےونٹر سلاٹ میں 2 بین الاقوامی پروازوں کاآغازکیاجائیگا۔
3 اندرون ملک مقامات پر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، فلائی جناح اس وقت 4ایئربس طیاروں کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے اور طیاروں کی آمد سے قبل روٹس پر فزیبلٹی ورک بھی جاری ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے