چیچہ وطنی (نیٹ نیوز) چیچہ  وطنی  میں کراچی سے لاہور   آنے والی  ملت  ایکسپریس  حادثے  سے  بال بال بچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی پچھلی بوگی کا پہیہ ہیٹ اپ ہوگیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور  ٹرین کو  بروقت  روکنے میں کامیاب ہوگیا، ٹرین کے نہ رکنے کی صورت میں ٹرین کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ تھا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے متاثرہ بوگی کو  الگ کرکے ٹرین کو لاہور  روانہ کیا گیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شکار پورسومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے مقام پر ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ٹرین کو کئی بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔  رواں سال ستمبر میں بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں ایک بوگی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ اس واقعے میں 12 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح رواں برس 4 اگست کو کولپور کے قریب بھی جعفر ایکسپریس پر حملے کی کوشش کی گئی، جب کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس سے قبل 11 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس پر بڑا دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا، جس میں 26 مسافر شہید ہوئے تھے، جن میں فوج، ایف سی، ریلوے اہلکار اور عام شہری شامل تھے۔ اس واقعے میں 354 یرغمالیوں کو بھی بازیاب کرایا گیا تھا۔ جون 2025 میں بھی سندھ کے ضلع جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے کا نشانہ بنی تھی، جس سے چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • شکار پورسومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
  • اسٹیشن ماسٹر کی حاضر دماغی سے کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
  • ملتان: خواتین بے احتیاطی سے ریلوے کی پٹڑی عبور کررہی ہیں، عقب میں ٹرین آگے کی جانب بڑھ رہی ہے
  • حیدر آباد: سکھر سے کراچی جانے والی مال گاڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتری ہوئی ہے
  • سکھر سے کراچی جانے والی مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی
  • پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی ٹرین کے کرایے بڑھا دیے
  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل