data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مری: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاحتی مقام مری کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے اور بین الاقوامی معیار کا سیاحتی شہر بنانے کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

مری میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کم عرصے میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کی تعمیر مکمل کی گئی اور اب یہ مرکز فعال ہوچکا ہے، آج کارڈیالوجی سینٹر میں پانچ مریضوں کی انجیوگرافی کی گئی ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں باضابطہ کارڈیک سرجری بھی شروع کر دی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں مری کو ضلع کا درجہ تو دیا گیا لیکن عملی طور پر اس کا نظم و نسق راولپنڈی سے چلایا جاتا رہا۔ اب پولیس، ہیلتھ اور ایجوکیشن سمیت تمام محکمے مری کے اپنے انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کر رہے ہیں، میں نے اعلان بعد میں کیا اور سڑک پہلے بنا دی۔”

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ مری کے اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے، پینے کے صاف پانی کا بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جب کہ سینیٹیشن کے لیے بھی ایک مؤثر اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق مری کے لیے خصوصی *ٹورازم فورس* قائم کی گئی ہے تاکہ اس علاقے کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مری ایکسپریس وے لاکھوں سیاحوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے، “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جا رہے ہیں، جبکہ کارڈیالوجی سینٹر سے نہ صرف مری بلکہ گلیات کے شہری بھی مستفید ہوں گے۔ بھوربن میں جدید سہولتوں سے مزین اسپتال قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، اور ساملی اسپتال کے لیے تین بسوں کی فراہمی کی ہدایت دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ مری کے لیے 15 بسوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ ان میں سے “گرین لائن بس سروس” طلبہ، بزرگوں اور خواتین کو مفت فراہم کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں مری کے لیے ٹرین چلائی جائے گی تاکہ سیاح اپنی ذاتی گاڑیوں کے بجائے ٹرین کے ذریعے بآسانی مری تک پہنچ سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اعلانات کرنا اور وعدے کرنا آسان ہے لیکن کام کرنا مشکل۔” ان کے مطابق پنجاب میں حالیہ برسوں میں بدترین سیلاب آیا، مگر حکومت نے دفتر میں بیٹھنے کے بجائے عوام کے درمیان رہ کر ریلیف فراہم کیا، جو کہتے ہیں ہم خاموشی سے کام کرتے ہیں، وہ دراصل کچھ نہیں کرتے، ہم نے وعدے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کیے ہیں۔”

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے نے کہا کہ مری کے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں . بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی. سیلاب میں پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا. مشکل وقت میں تین تین پریس کانفرنسیں کرکے مذاق اڑایا اور جھوٹ بولا گیا. صدر زرداری اور بلاول بھٹو جان لیں کہ بیانات پر دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں، بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔مریم نواز نے کہا کہ اقلیتی برادری کو مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں.پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں. انشاءاللہ پنجاب کے تمام شہروں میں ہر بیماری کاعلاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، پنجاب میں 90 ہزار گھر بناکر دے رہے ہیں. پنجاب کے ہزاروں دیہات کو مثالی بنارہے ہیں. پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسیں شروع کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی نہیں مگر الیکٹرک بسوں میں کیمرے لگے ہیں. میری گاڑی میں وائی فائی نہیں عوام کو بسوں میں وائی فائی دے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور آکر لوگ کہتے ہیں لگتا ہے کسی اور ملک میں آگئے، میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین شروعات لاہور سے ہوتی ہے. لاہور ڈویژن میں اس سال مزید70بسیں آجائیں گی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے چپے چپے کی ترقی کا سہرا نوازشریف اور شہبازشریف کو جاتا ہے.عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں. لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کریں گے. لاہور کو 40 بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • وزیراعلی پنجاب  کا  دور دراز علاقوں میں  گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  •   مریم معافی نہیں مانگے گی، وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان
  • پنجاب کے حق میں آواز بلند کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گی ، مریم نواز
  • پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
  • پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو جواب دینا میرا کام‘ معافی نہیں مانگوں گی‘ مریم نواز
  • پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نواز
  • مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر
  • ٹرمپ امن منصوبہ اسرائیلی قبضہ مضبوط بنانے کی کوشش ہے، بین الاقوامی تنظیم آئی سی جے پی