حسن ابدال: ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی، سرکاری زمین واگزار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
حسن ابدال: ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی، سرکاری زمین واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
حسن ابدال : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت صوبے بھر میں جاری عوامی ریلیف اور شہری سہولتوں کے اقدامات کے سلسلے میں تحصیل حسن ابدال میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال میڈم اقصیٰ صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیلدار چودھری شفقت محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر بڑی کارروائی کی۔ اس دوران ایک معروف پٹرول پمپ کی جانب سے سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کر کے تعمیر کی گئی باؤنڈری وال کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔
آپریشن میں میونسپل کمیٹی عملہ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکار شریک تھے جنہوں نے موقع پر بھرپور کارروائی کر کے ناجائز تعمیرات کو ختم کر دیا۔
تحصیلدار چودھری شفقت محمود نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے واضح احکامات ہیں کہ صوبے کے کسی بھی حصے میں ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی راستوں، سڑکوں اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ چودھری شفقت محمود نے مزید کہا کہ ’’تحصیل فتح جنگ کو ماڈل تحصیل بنایا جا چکا ہے اور اب ہم حسن ابدال سمیت اٹک کی تمام تحصیلوں کو پنجاب کی ماڈل تحصیلوں کے طور پر ڈویلپ کریں گے جہاں شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
‘‘اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ روزمرہ زندگی کے مسائل بھی کم ہوں گے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی انتظامیہ کے عزم اور قانون کی بالادستی کی عکاس ہے۔ عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی کہ ایسے آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ علاقے کو صاف ستھرا اور ترقی یافتہ بنایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نواز پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مسترد،سیلاب زدگان کی مدد وزیراعلی ریلیف کارڈ سے ہوگی ،عظمی بخاری وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ناجائز تجاوزات تجاوزات کے حسن ابدال کے خلاف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔ برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔
ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلے کیوں نہیں جاگے جب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میںنے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ سے پوری دنیا آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کوپ 30میں پنجاب کے گراونڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے، اللہ تعالی بینظیربھٹو کے درجات بلندکرے، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم