قائداعظمؒ نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خود مختار ریاست ہو، جسکا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کسی نام نہاد امن منصوبے یا دو ریاستی فارمولے کو ہم فریب، دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا ہے، ایسا کرنے والا ہر شخص نظریہ پاکستان اور بانی پاکستان کا مجرم تصور کیا جائے گا، بحر سے نہر تک فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کے نام نہاد منصوبے کی حمایت فلسطینی عوام کے خون سے غداری اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نظریئے سے کھلی خیانت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خود مختار ریاست ہو، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کسی نام نہاد امن منصوبے یا دو ریاستی فارمولے کو ہم فریب، دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تھا کہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔