ابوظہبی: پاکستانی شہری نے 15 سال کی ناکام کوششوں کے بعد 50 ہزار درہم کی قرعہ اندازی جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری سعید حفیظ عبدالمجید کی برسوں کی محنت اور صبر کا پھل آخرکار مل گیا۔ 33 سالہ سعید، جو ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازم ہیں، نے ہزاروں درہم کا ٹکٹ ڈرا حاصل کرلیا۔
سعید 2009 سے یو اے ای میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے ہر ماہ متحدہ عرب امارات کی مشہورقرعہ اندازی ‘بگ ٹکٹ ڈرا’ میں حصہ لے رہے تھے اور اس دوران انہوں نے کبھی کوئی مہینہ نہیں چھوڑا۔ اس بار ان کی مستقل مزاجی رنگ لائی، اور انہوں نے بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار ای-ڈرا میں 50 ہزار درہم جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی
سعید نے ‘بگ ٹکٹ’ کے میزبان کی کال آنے پر انہیں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں پچھلے 15 سال سے بگ ٹکٹ خرید رہا تھا۔ آپ کا بہت شکریہ، آپ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار جب انہوں نے ٹکٹ خریدا تو انہیں خاص طور پر خوش قسمتی کا احساس ہوا۔میں ہمیشہ یہ خواہش رکھتا تھا کہ شو کے میزبان رچرڈ کی کال سنوں، اور آج وہ خواب سچ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: سرکاری حج اسکیم: 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین کے نام قرعہ نکل آیا
سعید نے کہا کہ یہ جیت ان کے لیے نہایت اہم وقت پر آئی ہے۔ ‘آپ کی کال مجھے اُس وقت آئی جب مجھے واقعی پیسوں کی ضرورت تھی۔ میں اپنا کاروبار بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ میرے لیے ایک فرشتے کی طرح ہیں۔’
آخر میں انہوں نے دیگر شرکا کو پیغام دیا کہ کوشش جاری رکھیں۔ اگر آپ کوشش نہیں کریں گے تو جیت نہیں سکتے۔ قسمت کبھی بھی آپ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے، خاص طور پر جب آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لکی ڈرا متحدہ عرب امارات یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لکی ڈرا متحدہ عرب امارات یو اے ای انہوں نے بگ ٹکٹ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر حماس کی پیشرفت پہ گفتگو
اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی اور مصری ہم منصبوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال بالخصوص غزہ میں سنگین حالات پر تبادلۂ خیال کیا، اس موقع پر جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی جن میں نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھانا ہے،
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان حالیہ مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے مصری ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کر لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے رابطے اور اشتراکِ عمل جاری رکھا جائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
اسحاق ڈار نے غزہ کے معاملے پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال خصوصاً غزہ میں جاری بحران پر تفصیلی بات چیت کی۔
اس موقع پر وزرائے خارجہ نے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔ ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں دیرپا امن کا قیام ہے۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ کے مسلسل رابطے اور تعمیری کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر حماس کے جواب سمیت تازہ پیشرفت پر بھی گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت کے اپنے عزم کو دہرایا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ عرب و اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے ساتھ قریبی روابط جاری رکھے جائیں گے تاکہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔