وفود سے ملاقات میں صوبائی امیر نے کہا کہ سندھ سولر انرجی پروجکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے، ارسا کو ختم کرنے کی سازش صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے دھان کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور غیر قانونی کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہہ دھان کے کاشتکاروں کا خیال رکھے اور نہ صرف دھان کی سرکاری قیمت فوری طور پر مقرر کرے، بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرویز علی شیخ کی قیادت میں دڑو اور سچل ٹاؤن کے متعدد افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت خاموش تماشائی بن کر کاشتکاروں کا معاشی قتل اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے زراعت کو تباہ کر رہی ہے، اس سے قبل گندم کے کاشتکاروں کے ساتھ بھی یہی ناانصافی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دھان کے کسان انصاف کیلئے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوئیں تک نہیں رینگتی۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ کے معدنی وسائل پر صوبہ کا حق حاکمیت ختم کرنے کے بعد ارسا کو ختم کرنے کی کوششیں 18ویں آئینی ترمیم کے خلاف ورزی ہوگی، سی سی آئی کو نظر انداز کرکے اتھارٹی بنانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سولر سسٹم پروجکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف عجب کرپشن کی غضب کہانی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کوئی محکمہ یا منصوبہ ایسا نہیں جو کرپشن سے پاک ہو، یہی وجہ ہے کہ ہزاروں ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود پورا سندھ تباہی کے آثار دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع تاریخی ثابت ہوگا،سندھ سے بھی بڑے قافلے شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ سندھ کاشف سعید شیخ

پڑھیں:

تحریک انصاف بلوچستان کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ 7 نومبر کو ہاکی گراونڈ میں مرکزی جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی کے مرکزی اور چاروں صوبوں کے قائدین خطاب کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داود شاہ کاکڑ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے زیر اہتمام 7 نومبر کو کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے آج پی ٹی آئی رہنماؤں سردار زین العابدین خلجی، نور خان خلجی، صدیق خان اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ڈسٹرکٹ کے صدور کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ جس کی پاداش میں پارٹی کے چیئرمین گزشتہ 790 دن سے بے گناہ جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مگر حکمران انہیں جھکانے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں 7 نومبر کو ہاکی گراونڈ میں مرکزی جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی کے مرکزی اور چاروں صوبوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باقاعدہ جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیں گے اور امید ہے کہ صوبائی حکومت نہ صرف ہمیں پرامن جلسے کی اجازت دے گی، بلکہ جلسے کے شرکاء کو مکمل سکیورٹی بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پر مسلط کردہ فارم 47 کے حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے ڈیل کرلی ہے اور جلد عوام کے سامنے یہ ڈیل آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ: جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف شیخ کیساتھ گروپ فوٹو
  • سندھ حکومت دھان کے سرکاری نرخ فوری مقرر کرے‘ کاشف شیخ
  • سندھ میں پانی کی کمی دہائیوں سے ہے: سعید غنی
  • تحریک انصاف بلوچستان کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ قباء آڈیٹوریم میں برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
  • سندھ کا دارالحکومت کراچی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے‘ کاشف شیخ
  • خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، کاشف سعید شیخ
  • حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے، میر واعظ
  • کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق