Express News:
2025-10-07@04:51:54 GMT

حیدرآباد، دوست سے جھگڑے کے بعد فائرنگ، نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

حیدرآباد:

تھانہ بلدیہ کی حدود میں واقع حر کیمپ کے علاقے میں معمولی تنازعے کے بعد دوست کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم دوست کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالعزیز کھوسو کے نام سے ہوئی ہے، جسے سینے پر دو گولیاں ماری گئیں۔

فائرنگ کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عون محمد ارباب مقتول کا قریبی دوست تھا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ واقعے کے وقت مقتول ملزم اور ان کا ایک اور دوست اکٹھے موجود تھے، جہاں کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے بعد ملزم عون محمد ارباب اپنے گھر سے اسلحہ لے کر واپس آیا اور عبدالعزیز پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

کراچی: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد گرفتار

کراچی:

قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔

قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔

قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔

دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کن اطلاع دی تھی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق‘ ایک زخمی، ملزم گرفتار
  • کراچی، ایس آئی یو پولیس کا سرجانی ٹاؤن میں بھتہ خور سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
  • لاہور کے پوش علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل
  • گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ
  • محرابپور،فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی، ملزم گرفتار
  • جماعت المسلمین کے تحت محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیاگیا
  • بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • کراچی: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا