علامتی تصویر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی وسطی کی عدالت میں بھانجی سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانت منسوخ کر کے اسے گرفتار کر نےکا حکم دے دیا۔ 

یہ بھی پڑھیے آن لائن گیم کھیلتے والدہ، بھائی، 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنادی گئی کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا

پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق مجرم کے خلاف مئی 2021 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی۔ 

عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے، ملزم کے خلاف میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قید کی سزا کے خلاف

پڑھیں:

لانڈھی، بچی سے زیادتی کرنیوالے کو شہریوں نے پکڑ لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور علاقہ مکینوں نے متاثرہ بچی کے والد کو اطلاع کر دی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق والد اپنے داماد کے ساتھ موقع پر پہنچا تھا اور والد نے مدد گار 15 پولیس کو اطلاع کر دی تھی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بھانجی سے متعدد بار زیادتی کرنے والے ماموں کو عدالت نے سزا سنادی
  • کراچی: بھانجی سے زیادتی کے جرم میں ماموں کو عدالت کی جانب سے سزا
  • لانڈھی، بچی سے زیادتی کرنیوالے کو شہریوں نے پکڑ لیا
  • کراچی میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی کا واقعہ، 70 سالہ شخص گرفتار
  • کراچی؛ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، 70 سالہ شخص گرفتار
  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • کراچی، بچیوں کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کا ملزم گرفتار
  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود کی ڈگری منسوخ کرنیکا فیصلہ معطل