کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ن لیگ سندھ اسد عثمانی نے کہا ہے کہ میئر کراچی ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں اور وہ کراچی کی تاریخ کے بدترین میئر ثابت ہو رہے ہیں۔اپنے بیان میں اسد عثمانی نے کہا کہ کراچی میں ترقی صرف میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کو نظر آتی ہے، میئر کراچی کے زیر اثر 129 روڈوں میں سے صرف 29 سڑکیں دکھا دیں جہاں روڈ بنی ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی پارکوں کا افتتاح کر رہے ہیں جہاں جانے کے لیے سڑکوں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے کراچی محروم ہے، کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کا کوئی ایک پروجکٹ بتا دیں جو پورا ہوا ہو۔اسد عثمانی نے کہا کہ میئر کراچی اگر تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے۔ مرتضی وہاب اپنی میئر شپ بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ترجمان ن لیگ سندھ  نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے بقول کراچی پیرس بن چکا ہے، پیپلزپارٹی کا وتیرہ ہے جھوٹ بھی اس طرح بولو کہ سچ کا گمان آئے۔

دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی، پیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میئر کراچی نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں حسن اسکوائر ٹول پلازہ عارضی طور پر بند

حسن عباسی :لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام کے باعث حسن اسکوائر ٹول پلازہ عارضی طور پر بندکردیاگیا۔

ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام جاری ہے،شہری غریب آباد ٹول پلازہ سے لیاری ایکسپریس وے جوائن کر سکتے ہیں.

ترجمان کے مطابق شہری دورانِ سفر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ آج نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی سے ملاقات کریں گے
  • ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل
  • ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • کراچی میں حسن اسکوائر ٹول پلازہ عارضی طور پر بند
  • نثار کھوڑو کے بیان پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کا ردعمل
  • جی بی کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، فیض اللہ فراق
  • شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند
  • کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد
  • ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی