Jasarat News:
2026-06-03@05:33:45 GMT

محنت کشوں کوتبدیلی کے لیے میدان میں نکلناہوگا‘منعم ظفر

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محنت کشوںکواپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں نکلناہوگا۔محنت کشوںکے ادارے کرپشن کاگڑھ بنے ہوئے ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کااستحصال کررہاہے۔کراچی کے تمام صنعتی علاقوںاورلیبرکالونیوںمیں بھرپور طریقے سے کام کیا جائے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کشوں کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے زیر صدرات خالد خان صدرNLF کراچی کے دفترالآمنہ پلازہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی سے ملحقہ یونینزکے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ NLF کراچی کے صدر خالد خان، پاسلویونین پاکستان اسٹیل کے سابق صدرزاہد عسکری ، این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفرخان نے کہاکہ ملک میں مہنگائی غربت کاراج ہے ایسے میں محنت کش طبقہ شدیدپریشانی اورمشکلات کا شکار ہے۔ محنت کشوںکے اداروں میں کرپشن کاراج ہے اور محنت کشوںکوبنیادی حقوق بھی نہیں دیے جا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نعرے تومزدوروںکے لگاتی ہے لیکن سب سے زیادہ استحصال پیپلز پارٹی ہی کررہی ہے ۔اس کیلئے ضروری ہے محنت کش جدوجہداورکشمکش کاراستہ اختیارکریں۔ روس کے ٹوٹنے کے بعد مزدور تحریک نے بھی دم توڑدیاہے لیکن نیشنل لیبر فیڈریشن کاایک شاندارماضی ہے اورپاکستان اسٹیل ،پی آئی اے ،شپ یارڈ،پی این ایس سی،ریلوے میں این ایل ایف کاہی راج ہوتاتھا۔آج ضرورت ہے ہم پھرنئے عزم اورولولے کے ساتھ صفت بندی کریں اور شہر کے تمام صنعتی علاقوں اور لیبر کالونیوں میں محنت کشوں سے رابطہ کیاجائے۔محنت کشوں کو جماعت اسلامی کے زیراہتمام لاہور مینار پاکستان میں ماہ نومبرمیں ہونے والے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جائے اور ملک میں تبدیلی کے لیے محنت کش اپنا کردار ادا کریں۔ جماعت اسلامی محنت کشوں کے حقوق کی محافظ ہے اورہم محنت کشوںکے ساتھ کسی بھی قسم کا ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور ان کے لیے ہر سطح پر بھرپور آواز اُٹھائی جائے گی۔ سندھ لیبر کوڈ ٹریڈ یونینزکے لیے تباہ کن ہے اس کو فی الفورختم کیا جائے۔ اور ٹھیکیداری نظام استحصال اورظلم کی بدترین شکل ہے ٹھیکیداری نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکا جائے۔ این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان نے کہاکہ حکمرانوں نے محنت کشوں کو دیوار سے لگاد یا ہے۔80 فیصد فیکٹریوں میں کم ازکم اجرت ادانہیں کی جاتی اورنہ ہی انہیں سوشل سیکورٹی، ای اوبی آئی میں رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔سندھ لیبرکوڈ کے ذریعے ٹریڈیونینز کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ این ایل ایف شہرکے تمام صنعتی علاقوں میں بھرپور طریقے سے متحرک ہوگی اورہم محنت کشوں کے ساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ اس اجلاس میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سینئر نائب صدر صغیر احمد انصاری، نائب صدر محمد خالق عثمانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیر روان، جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق احمد، آرگنائز نگ سیکرٹری رضوان علی، ایٹکو لیبریونین کے جنرل سیکرٹری اسماعیل شاہ، واٹربورڈ جنرل ایمپلائزیونین کے سینئر نائب صدر فرخند علی، عارف مسیح اور رئیس، کوہ نور سوپ یونین کے جنرل سیکرٹری اسرار احمد، PTCL یونین کے صدر جمیل، کراچی ڈویژن کے عمران شمسی اور عمران، نیشنل ڈاک ورکرز یونین پورٹ قاسم کے جنرل سیکرٹری نور شاہ، میرٹ پیکیجز یونین کے چیئرمین عامر اور شہادت، پیکساریونین کے جنرل سیکریٹری فرقان احمد انصاری، کامران لیما اور شاہ روخ ، I.

M.S الیکٹرک یونین کے صدرسلمان،زین پیکیجنگ کے صدر محمد کلیم اوراسلم ،کیپٹن PQ کیمیکل کے جنرل سیکرٹری منیر خان تنولی،اٹک سیمنٹ ظفر اقبال، عصمت اللہ، الکرم ٹیکسٹائل کے مبین ایکسپورٹ پروسنگ زون کے رفیق ودیگر نے شرکت کی۔

 

ویب ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے جنرل سیکرٹری ایل ایف کراچی کے یونین کے کے صدر کے لیے

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔ 

اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟