ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-21
کوئٹہ(صباح نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا ، سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلبہ سے تفصیلی گفتگو کی ،نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ،فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا،طلبہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے ،ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے انٹریکٹو سیشنز مزید منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو، طلبہ نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
داؤد یونیورسٹی انتظامیہ کا آمرانہ رویہ قبول نہیں، اسلامی جمعیت طلبہ کا پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کاکہنا ہےکہ داؤد یونیورسٹی کےوائس چانسلر اور انتظامیہ کے آمرانہ رویے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا اور سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔
داود یونیورسٹی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے کہاکہ معلم کے منصب کا غلط اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی ہر صورت تردید کی جائے ، وائس چانسلر کے فیصلوں سے چار بچوں کے مستقبل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ طلبہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم استعمال کیا جائے گا، اسلامی جمعیتِ طلبہ نے 30 ستمبر کو شہر میں پُر امن احتجاجی مظاہرے کیے جن میں نہ کہیں ٹائر جلائے گئے اور نہ کسی کو جانی یا مالی نقصان پہنچا۔
ناظم کراچی نے واضح کیا کہ جمعیت ایک منظم اور پُر امن طلبہ تنظیم ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اُن پر عائد کیے گئے تشدد کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، مظاہروں کی تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن میں انتظامیہ اور وائس چانسلر کے رویے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناظم کراچی نے کہاکہ طلبہ نے متعدد بار معافی نامے اور وضاحتیں جمع کروائیں مگر انتظامیہ نے انہیں قبول نہیں کیا، جس کے بعد طلبہ نے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ناظمِ کراچی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے انہیں منظرِ عام پر لایا جائے گا اور تعلیمی اداروں کو امن و شفافیت کی راہ پر لایا جائے گا۔
ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ نے بین الاقوامی واقعات پر بھی بات کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی کو سنگین عالمی جرم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے طور پر شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے طلبہ انقلاب کی طرز پر پاکستانی طلبہ بھی پُرعزم ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم استعمال کریں گے۔
پریس کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن اور عدالت سے حاصل کی جانے والی کاروائی کے بارے میں عوامی سطح پر آگاہی دی جائے گی جبکہ طلبہ تنظیم احتجاجی اور قانونی دونوں راستے یک ساتھ جاری رکھے گی۔