سنگین شکایات آنے پر وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور ذمہ دار افسران کوعہدہ سے فارغ کردیا
سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات، مریضوں کو معیاری ،بہترین ادویات کی فراہمی کی ہدایت
سیسی میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کی شکایات، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور ذمہ دار افسران عہدہ سے فارغ، سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ کو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ایمپلائز سیکورٹی انسٹی ٹیوشن(سیسی) میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کے حوالے سے محنت کشوں، ان کی یونینز اور مختلف فیڈریشن کی جانب سے سنگین شکایات سامنے آنے پر وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ نادر علی کناسرو کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ ماضی میں نادر کناسرو پر کرپشن کے الزامات بھی لگتے رہے۔ موجودہ مالی سال کے آغاز کے ساتھ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے اسپتالوں و ڈسپنسریوں میں رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان اہل خانہ کے لیے خریدی جانے والی ادویات کے حوالے سے مزدوروں کے نمائندے مسلسل شکایات کرتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ سیسی ہیڈ آفس سے سپلائی کی جانے والی ادویات غیر معیاری ہیں، اس حوالے سے مختلف اسپتالوں کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا، علاج و معالجہ کے لیے آنے والے سیسی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کا کہنا تھا جو ادویات ان اسپتالوں میں فراہم کی جارہی ہیں وہ غیر معیاری ہیں، اور مستند و قابل بھروسہ کمپنیوں کے بجائے غیر معروف کمپنوں کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اطلاعات کے مطابق ان شکایات و احتجاج کے بعد صوبائی وزیر محنت نے کمشنر سیسی سے تفصیلات طلب کیں اور اس کی روشنی فوری طور پر ڈائریکٹر پروکیورمنٹ سیسی اور ذمہ دار افراد کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ کو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ سیسی تعینات کیا گیا ہے، انھیں ہداہت کی گئی ہے کہ فوری طور پر مریضوں کو معیاری اور بہترین ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ وزیر محنت سعید غنی نے بھی ایک ہفتہ قبل محکمہ محنت کا قلمدان سنبھالا ہے۔ محنت کش تنظیموں کا مطالبہ ہے اس سارے معاملہ کی فوری طور اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے اور ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر مختار حسین اعوان سمیت مزدور رہنماؤں نے وزیر محنت سعید غنی کے حالیہ اقدامات کو سراہا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اور ذمہ دار غیر معیاری ادویات کی فوری طور

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا محنت کشوں کےلیے بڑا اقدام، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ

پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ کر دیا۔

محنت کشوں کے بچوں کی شادی کی گرانٹ میں 2 لاکھ کا اضافہ کردیا گیا، وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ میرج گرانٹ کو 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دیا گیا، ڈیتھ گرانٹ میں بھی 2 لاکھ کا اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محنت کشوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ سے ماہانہ 3 ہزار سبسڈی دی جا رہی ہے، نئی لیبر کالونیاں بنا رہے ہیں، محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول ساز گار بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے محنت کش کو خوشحال بنانے کے تمام مواقع فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محنت کشوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ سے ماہانہ 3 ہزار سبسڈی دی جا رہی ہے، وزیراعلی پنجاب نئی لیبر کالونیاں بنانے کی منظوری دی ہے، محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول ساز گار بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا محنت کشوں کےلیے بڑا اقدام، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹیسٹ کا جدید طریقہ کار، اطلاق کب ہوگا؟
  • پنجاب ڈرگ اتھارٹی کا انتباہ: متعدد ادویات اور مرہم ناقص قرار
  • عالمی یومِ اطفال 2025: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور
  • فری لانسرز کی کمائی کی وطن منتقلی میں حائل رکاوٹیں، پاکستان کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان
  • کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
  • لیڈی گاگا کا کریئر کے عروج پر شدید ذہنی دباؤ کا انکشاف
  • برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل ختم کردے گا
  • میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری
  • وفاقی آئینی عدالت نے پہلے دن کام کا آغاز کس طرح سے کیا؟