سردار تنویر علیاس کی حاضری سے استثنیٰ پر عدالت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکیں۔سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اداروں میں بدعنوانی ہوتی ہے، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ سی ڈی ے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دیں، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ہے ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہی ہے، سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر تنخواہ بھی لیتے ہیں اور رشوت بھی لیتے ہیں۔
2021 مین آپ نے حق میں فیصلہ دے کر آگئے پروسیس نہیں کیا، ریکارڈ نہیں ہے تو تصور کر لیں سب کچھ جعلی ہے؟۔
درخواست گزار روسٹرم پر آگئے اور مؤقف اپنایا کہ میں نے امانت داری سے نوکری کی ہے، اب کیا رشوت دوں؟تیسری نسل چل رہی ہے لیکن یہ فیصلہ نہیں ہورہا، میرے والد کیس لڑتے لڑتے مر گئے۔
عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔