اورنگی ٹاؤن، بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر سیکٹر ڈی ون محمد پارک کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے موقع سے معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ مکرم ولد فہیم کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے ہیڈ محرر حسیب نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے۔ متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ مکرم بیروزگار تھا کہیں کام نہیں مل رہا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔