لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ  اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی  اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا مداخلت کرنا یا سیاست چمکانا قطعی نامناسب ہے۔ ضروری نہیں کہ سیلاب متاثرین صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، لیکن اب پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے، اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، الزامات نہ لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد ملک میں استحکام اور ترقی کی سمت میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا

پڑھیں:

اپنے صوبوں سے بے خبر لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آجاتے ہیں: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے پنجاب مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے صوبوں کی خبر نہ رکھنے والے لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آ جاتے ہیں۔ خیبر پی کے میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دے رہی ہے، مگر وہاں کوئی بات کرنے والا نہیں۔ کے پی کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کہانیاں سنا کر استعفے دیے، لیکن اس کے باوجود وہ پنجاب پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، کیا کے پی حکومت نے ان سب کو امداد فراہم کردی؟۔ کے پی کا وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق کو فنڈز کے لیے خطوط لکھتا ہے، جبکہ ان کے نمائندے پنجاب پر بے بنیاد تنقید میں مصروف ہیں۔ شیخ چلی کی طرح شیخیاں بکھیرنے سے حقائق نہیں چھپ سکتے۔ مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر نہ قرض مانگیں گی نہ امداد۔ جن کو چندے اور امداد کھانے کی عادت پڑی ہو، وہ دوسروں کو بھی اپنی طرح سمجھتے ہیں۔ مریم نواز ایک خوددار لیڈر کی بیٹی ہیں، وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی۔ پنجاب میں سیلاب سے دس یا بیس نہیں بلکہ 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، اس قدر بڑے پیمانے پر سروے ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ مریم نواز بغیر کسی حکومتی وسائل کے خود سیلاب سے متاثرہ ہر فرد تک پہنچیں گی اور ان کی عملی مدد کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • اپنے صوبوں سے بے خبر لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آجاتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید؟ عظمیٰ بخاری کا  مزمل اسلم کو جواب
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج
  • آجائیں کارکردگی کامقابلہ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کاچیلنج
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • آجائیں کارکردگی کامقابلہ کرتےہیں،عظمیٰ بخاری کاشرمیلافاروقی کو مناظرے کاچیلنج
  • عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج
  • سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • پی پی رہنمائوں نے پنجاب حکومت کیخلاف پریس کانفرنسوں کی ریس لگا رکھی ہے: عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے‘ عظمیٰ بخاری