data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پاکستان پیپلز پارٹی خائف ہے اور اسی وجہ سے سیاسی بیانات دیے جا رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر  اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی کوئی معقول اور بامقصد مشورہ دیں تو ہم کیوں نہ سنیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سیاست کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیرونی امداد پر انحصار نہیں کر رہی، اس لیے بلاوجہ تنقید درست نہیں، کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے انتظامی معاملات میں مداخلت یا سیاسی رنگ دینا قطعی طور پر نامناسب عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ضروری نہیں کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں، حکومت ہر ممکن طریقے سے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پرفارمنس کا مقابلہ کارکردگی سے کرے، الزام تراشی سے نہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ملک کے سیاسی استحکام اور آگے بڑھنے کے عمل میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے وہاں کی مشکلات پر سیاست کرنے کے بجائے تعاون کو ترجیح دی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پی پی رہنمائوں نے پنجاب حکومت کیخلاف پریس کانفرنسوں کی ریس لگا رکھی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے قمر الزمان کائرہ کی جانب سے پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کے خلاف پریس کانفرنسز کی ریس لگائی ہوئی ہے اور پھر بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سیلاب متاثرین پر سیاست نہیں کر رہے۔ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی بیٹی پر تنقید کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو اپنا ماضی یاد کر لینا چاہیے۔ جس جماعت کی قیادت ایک خاتون کے پاس تھی، آج پوری جماعت ایک خاتون لیڈر کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہی ہے۔ ہمیں اپنی مقبولیت اور عوامی خدمت پر فخر ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی اپنی مقبولیت اور عوامی حمایت پر توجہ دینی چاہیے۔ ایسی بیان بازی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اور نہ ہی اس طرح پیپلز پارٹی اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکتی ہے۔ یہ اختلاف نہیں بلکہ اجتماعی طور پر پنجاب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، ان کی کابینہ اور صوبے کے تمام ادارے پہلے دن سے سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔ ایسے سنجیدہ معاملے پر سیاست کرنا قمر الزمان کائرہ جیسے تجربہ کار سیاستدان کے شایانِ شان نہیں۔ جب ذاتی حملے کیے جائیں گے تو جواب بھی ضرور دیا جائے گا۔ آپ سندھ میں بی آئی ایس پی استعمال کریں، ہمیں اعتراض نہیں۔ سندھ میں آپ متاثرین کو 10،10 ہزار دے رہے ہیں، لیکن مریم نواز پنجاب کے متاثرین کو 10،10 لاکھ دے رہی ہیں، جو ان کی اصل ضرورت ہے۔ ہمیں کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں۔ مریم نواز کے 90 سے زائد منصوبے پنجاب کے فنڈز سے مکمل ہو رہے ہیں، اس میں وفاق کا ایک پیسہ بھی شامل نہیں۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ اس حقیقت پر ایک پنجابی ہونے کے ناطے خوشی ہونی چاہیے، افسوس نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج
  • آجائیں کارکردگی کامقابلہ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کاچیلنج
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • آجائیں کارکردگی کامقابلہ کرتےہیں،عظمیٰ بخاری کاشرمیلافاروقی کو مناظرے کاچیلنج
  • پی پی رہنمائوں نے پنجاب حکومت کیخلاف پریس کانفرنسوں کی ریس لگا رکھی ہے: عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • کاش آپ پنجاب کی بیٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا ماضی دیکھ لیتے، عظمیٰ بخاری