کراچی کے نوجوان شفیز نے میدان مارلیا، ٹیم ضیفان نامی گروپ نے کونٹینٹل اور دیسی امتزاج سے تیار کھانوں کی ڈش سے پہلی پوزیشن نام کرلی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل منجمنٹ کےتحت ایکسپوسینٹرکراچی میں دوسرے سالانہ کھانوں کے ایونٹ کے دوران 300 سے زائد نوجوان شیفس کے درمیان پاکستانی، کانٹی نینٹل، چینی ڈشزکے مقابلے ہوئے۔

اس دوران شہر قائد کے مختلف ہوٹلز وریسٹورنٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیفزنے ذائقہ دار کھانے تیار کر کے انتہائی پیشہ ورانہ اندازمیں سجا کرجیوری میں شامل ججزکےسامنے پیش کیا۔

ٹیم ضیفان ہوٹل کے گروپ میں شامل محمود سعید سمیت دیگردونوجوانوں نے انفرادی طورپر میڈلز اپنے نام کرلیے، 3 رکنی ٹیم کی جانب سے ڈریگن فروٹ، سیمبل اولیک پراون جبکہ مین کورس کے دوران گرل فش ودھ کولی۔

فلاور پوری اینڈ ہرب ساس تیارکی گئی، محکمہ وزارت ثقافت وسیاحت کی سرپرستی دوروزہ کھانے پکانے کے ایونٹ کے انعقاد مقصد ہوٹلنگ اورکلنری آرٹ میں دلچسپی رکھنے والےافراد بالخصوص نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کےاظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہواور وہ اس شعبےمیں اپنا نام بناسکیں۔

پاکستان میں ہوٹل اورریسٹورنٹ کے شعبے نے گزشتہ چند سال میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے یہی وجہ ہے کہ اس شعبے میں ہنرمند افرادی قوت اورماہر شیفس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبےکے طرف راغب ہوکر اندرون اور بیرون ملک روزگار حاصل کررہی ہے، اب شیف کا پیشہ معاشرے میں پہلےسے زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اوران وجوہات کی بناء پرملک میں پیشہ ورتربیت فراہم کرنے والے اداروں اورکلنری آرٹ سیکھنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا

کراچی:

موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔

چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔

گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • محنت کشوں کوتبدیلی کے لیے میدان میں نکلناہوگا‘منعم ظفر
  • کراچی: ایس آئی یو کا مبینہ مقابلہ، انتہائی مطلوب ملزم ہلاک
  • کراچی، ایس آئی یو پولیس کا سرجانی ٹاؤن میں بھتہ خور سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
  • کراچی میں بے روزگاری سے تنگ اور گھریلو تنازع پر 2 نوجوانوں کی خودکشی
  • کراچی، پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، بچیوں کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کا ملزم گرفتار
  • کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
  • کراچی: گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق