data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار تاحال جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس شہر میں مجموعی طور پر 11 ہزار 93 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں 676 کیسز ڈینگی پازیٹو سامنے آئے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق اس وقت 51 مریض مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ دیگر مریض گھروں پر طبی نگرانی میں ہیں۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 1499 سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اب تک 53 لاکھ 85 ہزار 385 گھروں کا معائنہ کر چکی ہیں۔ اس دوران 14 لاکھ 51 ہزار 737 مقامات کی چیکنگ کی گئی جن میں 21 ہزار 802 جگہیں ڈینگی مثبت پائی گئیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 83 ہزار 813 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4301 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں جبکہ جرمانے اور دیگر قانونی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں خسرہ اور روبیلا کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم آج سے باقاعدہ شروع ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق یہ مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین دی جائے گی۔

ملک کے 90 ہائی رسک اضلاع میں اس ہفتے تقریباً 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین بھی فراہم کی جائے گی۔

ویکسین سرکاری صحت مراکز، اسکول، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہوگی۔ ہر صوبے میں بچوں کو ویکسین کی تعداد مختلف ہے، جیسے پنجاب میں تقریباً 68 لاکھ، سندھ میں 84 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 22 لاکھ 46 ہزار، خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ 46 ہزار، جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بالترتیب 1 لاکھ 36 ہزار اور 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور انہیں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے محفوظ کریں تاکہ ملک میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر  ڈینگی کو شکست دے دی
  • سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
  • سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق
  • سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق
  • دنیا میں 589ملین شوگر کے مریض موجود ہیں، ڈاکٹر ثانیہ بشیر