فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریباً 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس نیلامی میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔
نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر، 80 ہزار ڈالر، 40 ہزار ڈالر اور 10 ہزار ڈالر شامل ہیں۔بھارت کے آف اسپنر ایشون سب سے بڑی کیٹیگری (1 لاکھ 20 ہزار ڈالر) میں شامل ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار کسی عالمی فرنچائز لیگ میں حصہ لیں گے۔80 ہزار ڈالر کے زمرے میں پاکستان کے فخر زمان، صائم ایوب، محمد نواز اور فاسٹ بولرز نسیم شاہ و فہیم اشرف شامل ہیں،
اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیسن رائے، ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر اور افغانستان کے محمد نبی و کریم جنت بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔40 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں بنگلادیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی اور افغانستان کے نجیب اللّٰہ زدران نمایاں کھلاڑی ہیں۔10 ہزار ڈالر والے درجے میں جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ، بھارت کے سدھارتھ کول اور پریانک پنچال، زمبابوے کے رچرڈ نگراوا اور نیپال کے دیپیندرا سنگھ ایری سمیت کئی ایسوسی ایٹ ممالک کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔نیلامی کے بعد ہر اسکواڈ میں 19 سے 21 کھلاڑی شامل ہوں گے جس میں کم از کم 11 فل ممبر ممالک سے، 4 یو اے ای سے (ایک انڈر 23 لازمی)، ایک کویت اور ایک سعودی عرب سے جبکہ 2 دیگر ایسوسی ایٹ ممالک سے شامل کرنا لازمی ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کا اشتراک،خطے میں کرکٹ کے فروغ کے نئے دروازے کھل گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟ آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔فضا مسلسل رنگا رنگ کرتبوں سے گونجتی رہی، جب مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے۔شرکا نے اونچی پروازوں، تیز رفتاری کے مظاہروں اور فارمیٹ میں کی گئی فضائی مظاہرے کو بے حد سراہا۔پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس بار بھی سب کی آنکھوں کا مرکز رہا۔ رواں برس ماہ مئی کے معرکے میں پاکستانی فضائیہ کے کامیابی کو دبئی ائیر شو میں بھی محسوس کیا جارہا ہے بلکہ متعدد ملکی اور غیر ملکی شرکا سبزہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر خوب تصاویر بنواتے ہوئے نظر آئے۔اس کے ساتھ پاکستانی پائلٹس کی صلاحتیوں کا اعتراف کے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیے۔پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے، پاکستانی پائلٹس کے شاندار مہارت پر شرکا نے خوب داد دی۔پانچ روزہ ائیر شو میں عالمی سطح پر نئے دفاعی معاہدوں، ٹیکنالوجی لانچز اور روزانہ کی فلائنگ ڈسپلے جاری رہیں گے۔