اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے جرمن ترقیاتی ادارے (GIZ) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مسٹر آرنو کرچوف، ڈپٹی ہیڈ آف مشن، کر رہے تھے۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں جاری تعاون، ڈی کاربونیزیشن اینڈ ڈجیٹایزیشن آف پاور ڈسٹریبیوشن نیٹورک پروگرام اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن وفد نے بتایا کہ7 ملین یورو گرانٹ کا یہ پروگرام وزارت توانائی کے لیے تکنیکی معاونت کے طور پر 2024 میں شروع ہوا اور 2026 کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنا، پائلٹ منصوبے شروع کرنا اور توانائی کے شعبے کے افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہے۔ اس کے چار بنیادی اجزاء میں ریگولیٹری معاونت، قابلِ تجدید توانائی کا انضمام، پائلٹ پروجیکٹ کا نفاذ اور علم و تجربات کا تبادلہ شامل ہیں۔جرمن وفد نے مزید کہا کہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم (BESS) کے لیے 2.

5 ملین یورو کی اضافی گرانٹ بھی منظور ہو چکی ہے، جس کے تحت وزارت توانائی کے تعاون سے پائلٹ پروجیکٹ اور بزنس ماڈل تیار کیا جائے گا۔ پیسکو اور لیسکو میں دو فیڈرز کو ڈیجیٹائز کرنے کے پائلٹ منصوبے پر بھی کام جاری ہیاس موقع پر وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے، نیٹ میٹرنگ اس وقت 7ہزار میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر رہی ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، توانائی کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔ ڈیجیٹائزیشن سے نظام میں شفافیت آئے گی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ملک میں ماحول دوست توانائی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ گرین اور پائیدار توانائی کا فروغ پاکستان کے لئے وقت کا تقاضا ہے، توانائی کے شعبے میں جامع اصلاحات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔ اب کوئی ڈسٹری بیوشن کمپنی حکومت سے بجلی نہیں خریدے گی، انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھایا جا رہا ہے۔ انرجی مکس میں پن بجلی کا بڑا کردار ہے۔ گردشی قرضے پر قابو پانے کے حوالے سے ٹھوس پیشرفت کی گئی ہے۔ جنوری سے سی ٹی بی سی ایم کے نظام پر شفٹ کر دیں گے، گلوبل کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد بھی نہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: توانائی کے شعبے وزیر توانائی توانائی کا

پڑھیں:

وزیر مذہبی امور کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمدیوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں نظام زکوٰة اور نظام صلوة سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کووفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں خاص طورپر نظام زکوٰة اور نظام صلوة شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے نظام زکوٰة پر کونسل کی طرف سے معاونت مانگی۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • اب عمارتیں خود بجلی بنائیں گی، ایم آئی ٹی کا انقلابی کنکریٹ متعارف
  • تیل کی بڑھتی قیمتیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری شمسی توانائی پر منتقل
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ
  • امریکی سائنس دانوں نے بجلی پیدا کرنے والا کنکریٹ تیار کرلیا
  • بلال اظہر کیانی کی اماراتی وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات
  • شمسی توانائی یورپی یونین میں بجلی کا مرکزی ذریعہ بن گئی: رپورٹ
  • سستی بجلی، پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ
  • سستی بجلی، کوٹو پن بجلی منصوبے کی کامیاب تکمیل
  • وزیر مذہبی امور کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات
  • شہری ہوشیار! بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھاری جرمانے ہونگے