محکمہ بجلی ایک مشکل ،جان لیوا ادارہ ہے،عبداللطیف
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملازمین ادارے کا سرمایہ اور بازو ہوتے ہیں جنکی محنت، جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی ادارے اپنی بقاء کو قائم رکھتے ہیں اور بالخصوص وہ ادارے جو مفادعامہ کے زمرے میں آتے ہیں جو خالصتاً ملک و ملت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں انکی قربانیوں ، صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا جانا بھی ضروری ہے تاکہ نہ صرف ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے بلکہ کام اور معیار دونوں میں مزید بہتری آسکے ہمارا محکمہ بجلی ایک مشکل ، جان لیوا ادارہ ہے جو افواج پاکستان کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے جو گرمی ، سردی ، برسات ، آندھی و طوفان ، سیلاب ہر مشکل اور کھٹن وقت میں اس ملک کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے گوکہ کام کی نوعیت اور بے پناہ اضافے کے باوجود قلیل اور یارڈ اسٹک سے آدھی تعداد کے باوجود بھی مسلسل بجلی کی روانی میں شب و روز مصروف عمل ہے اور اسکی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل اپنی قیمتی انسانی جانوں کو ملک و ملت پر نچھاور کرتا چلا آرہا ہے مگر ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ کچھ شرپسند ملک دشمن اور بجلی چور عناصر ہمارے ملازمین پر سوشل میڈیا ، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر اپنی تسکین اور اپنے بچائو کیلئے ملازمین پر بے سروپا اور لغو پر مبنی الزامات لگا کر اپنے تیئی خود کو بچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں میں انہیں خبردار کرتاہوں کہ وہ اپنے مضموم پروپگینڈے سے باز آجائیں اور بجلی چوری کے خاتمے میں معمور ملازمین کو نشانہ نہ بنائیں ورنہ انکے خلاف قانونی اور احتجاجی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآبادمیں آپریشن سب ڈویژن حیسکو گاڑی کھاتہ کے یونین نمائندگان کے وفد جسکی قیادت اقرار پھنور کررہے تھے ان سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر یونین کو یونین نمائندگان نے بتایا کہ ہم مسلسل بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کام کررہے ہیں ہمارے ساتھ ایم اینڈ ٹی ، ایس اینڈ آئی اور ہماری مدد کیلئے پولیس و رینجرز کی ٹیمیں ساتھ چل رہی ہوتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔