محسن نقوی کا دورہ پاسپورٹ آفس،دفتر کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیفنس لاہور میں قائم ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کی باری کے انتظار، عملے کے رویے اور وقت پر پاسپورٹ کی ترسیل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ شہریوں نے دفتر کے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب نہ لمبی قطاریں ہوتی ہیں اور نہ ہی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ صرف 5 منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پورا پراسیس فوری مکمل ہو جاتا ہے۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا اور باری آنے پر سسٹم ڈاؤن ہو جاتا تھا لیکن اب صورتحال مکمل طور پر بدل چکی ہے۔ عملہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور تمام مراحل واضح اور آسان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ مقررہ مدت میں ڈلیور ہو جاتا ہے، جو ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔
محسن نقوی نے شہریوں کے مثبت تاثرات اور دفتر کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انچارج آفس اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس آکر دلی خوشی ہوئی، بلاشبہ شہریوں کا اطمینان ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔
سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔