سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 13 کلومیٹر زیرِ زمین تھی، زلزلے کا مرکز شمالی مینگورہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ، بحرین اور قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جھٹکوں کی شدت اگرچہ معمولی تھی مگر کم گہرائی کے باعث انہیں واضح طور پر محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جھٹکے تقریباً چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے مگر شدت اتنی تھی کہ در و دیوار ہلنے لگے۔ کچھ مقامات پر لوگوں نے خدشے کے پیش نظر گھروں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں میں پناہ لی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع، خصوصاً سوات، چترال، دیر اور شانگلہ زلزلہ پیما سرگرمیوں کے لحاظ سے حساس زون میں واقع ہیں، جہاں وقتاً فوقتاً ہلکے اور درمیانے درجے کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مقامی ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کوئٹہ میں 5.0 شدت کےزلزلے کے جھٹکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز 65 کلو میٹر مغرب میں تھا۔