پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور : پشاور، شانگلہ، بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی، زلزلے کا مرکز بٹگرام تھا، زلزلے سے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا۔
فاروق اعظم صدیقی
ویب ڈیسک
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے این پی سربراہ ایمل ولی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-13
پشاور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل نے کہاکہ ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے تاہم علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو سیکورٹی ہرصورت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ایمل ولی خان کے خاندان کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، سیکورٹی میں کمی ممکن نہیں، انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔