کوئٹہ گرد و نواح میں زلزلہ شدت 5 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ بعض مقامات پر شہری عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شام 6 بجکر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ میں 65 کلومیٹر دور مغرب کی جانب تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں 22 کلومیٹر دور 31 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں بھی کراچی کے مختلف حصوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، پی
ایم ڈی کے مطابق یہ جھٹکے ملیر کے شمال مغرب میں سات کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کیے گئے تھے۔اس سے قبل ستمبر میں پی ایم ڈی نے رپورٹ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ یہ جھٹکے چترال، پشاور اور سوات میں محسوس کیے گئے تھے۔