Jasarat News:
2025-11-20@04:11:30 GMT

کوئٹہ اور اس کے مضافات میں 5.0 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-08-11
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.

0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین کا کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین نے کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر رضامندی کا اظہار کردیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے کینیڈا سے نہ صرف باہمی تعلقات کے فروغ بلکہ مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کینیڈا کے ساتھ تعاون دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے دوطرفہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملاقات نے باہمی تعلقات کو کشیدگی کے بعد دوبارہ درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • القرآن
  • محرابپور،چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
  • جاپان نے چین میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کردیا
  • چین کا کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • ایران نے بھارتی شہریوں کے لئےویزافری انٹری سہولت ختم کردی
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
  • اشتہار
  • کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش میں توسیع
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
  • حیدرآباد: ہالاناکہ میں سیوریج کا پانی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ چڑا رہا ہے، شہریوں کو آمد روفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے