کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان خوف و ہراس زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان خوف و ہراس زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ وی نیوز زلزلے کے
پڑھیں:
ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وسطی صوبے اصفہان کے علاقے زوارہ کے مضافات میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا،جس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تہران اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تہران کی ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ ایران میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ ملک زمین کی پرت کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹوں کے تصادم کے زون میں واقع ہے۔ ملکی تاریخ کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ 1990 ء میں شمال مغربی علاقے میں آیا تھا۔