بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کے بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس اقدام سے جعلی اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ ممکن ہو گا، آئیسکو کو صارفین کی درست معلومات دستیاب ہوں گی مزید آئیسکو نادہندگان واجبات کی ادائیگی کے بغیر بجلی کا نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکیں گئے ۔انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ دورہ حاضر کی اھم ترین ضرورت ھے اور آئیسکو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ھوئے نہ صرف پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مستحکم کر رہا ھے بلکہ بہترین کسٹمر سروسز اور شفافیت کی جانب گامزن ھے اور آج کا یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے ۔سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ عمر آزاد خان نے کہا کے آئیسکو کے لئے ہماری سروسز ہمیشہ دستیاب ہیں کیونکہ دونوں اداروں کی سمت خوشحال پاکستان اور مطمن صارف ھے تقریب میں آئیسکو اور نادرہ ٹیکنالوجیز کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراب ہم عزت کے قابل ٹھہرے پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام پاکستان کا حماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی اسرائیلی فوج کی حراست میں مگر خیریت سے ہیں، دفترِ خارجہ عالمی کمپنیاں دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں، پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا: سکیورٹی ذرائع اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت، پاکستان اور بنگلہ دیشی ایئرلائنز میں تاریخی معاہدہ
کراچی:پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا جس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا۔
اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔
دونوں ملکوں کی قومی ائر لائنز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے، معیاری اور کم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔
پی آئی اے پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے میں سب سے زیادہ موثر کارگو خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔