بجلی کا نیا کنکشن لینے والوں کے لیے بڑی شرط عائد، جانئے اب کیا کرنا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے لیے نیا اور شفاف نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب بجلی کے تمام نئے یا بحال شدہ کنکشنز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ اقدام آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
نئے بائیومیٹرک نظام کا مقصد جعلی اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام اور صارفین کی درست شناخت کو یقینی بنانا ہے۔ اس نظام کے تحت کنکشن جاری کرنے سے پہلے درخواست دہندہ کی انگلیوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کی جائے گی، جس سے جعل سازی کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔
آئیسکو حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف شفافیت میں اضافہ کرے گا بلکہ صارفین کے ریکارڈ کی درستگی، واجبات کی نگرانی، اور بقایاجات کی بروقت ادائیگی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ نئے نظام کے نفاذ کے بعد نادہندگان بقایا جات ادا کیے بغیر نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکیں گے۔
نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹلائزیشن کی سمت ایک اہم قدم ہے، جو بجلی کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور صارف دوست بنائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اقدام قتل، پولیس پر حملے کے ملزمان کی سزا ختم کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں3 سال سے جیل میں قید مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت، عدالت نے مجرموں کی استدعا منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ جتنے دن مجرموں میں جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے، مجرموں کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔ مجرم محمد وقاص اور بلال پر 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا تھا، مجرموں کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا تھا، مجرموں کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، پولیس پر حملے کرنے کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا، مجرموں کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، مجرموں کے خلاف مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں 2023ء میں درج ہوا تھا۔