اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطین پر قابض صیہونی فورسز کا غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا فلوٹیلا اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہائی رسک زون میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی بحری جہازوں نے بیڑے کی دو اہم کشتیوں کو گھیر کر ان کے کمیونیکیشن سسٹم جام کر دیے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے مطابق اسرائیل نے بیڑے کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں غرق کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔
ادھر اٹلی کے جہاز کے پیچھے ہٹنے کے فیصلے پر اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کے لیے کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی خبردار کیا کہ پُرامن مشن پر حملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسرائیلی حملے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کی احتجاج کی کال، یونان میں مظاہرے شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی حملے اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو دنیا بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔
فلوٹیلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کے قافلے پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ردِعمل سامنے آئے۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سفارتخانوں اور پارلیمان کے باہر مظاہرے کیے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ مزید کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔
فلوٹیلا کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں پر دھاوا بول کر انہیں تحویل میں لے لیا تھا اور جہازوں پر موجود افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا تھا۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام کارکن محفوظ ہیں اور اسرائیل پہنچنے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔