data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے بین الاقوامی مشن گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستان آمد کے موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور درجنوں کارکنان نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری نے انہیں ’’قوم کا فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

عزیز الدین کے مطابق فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جو غزہ کے مظلوم عوام کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری امداد لے کر جا رہا تھا۔ ان کی کشتی میں بچوں کے لیے خشک دودھ، ادویات اور پینے کا صاف پانی موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے قافلے پر ڈرونز اور واٹر کینن سے حملے کیے اور 43 کشتیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا، تاہم عزیز الدین کی تیز رفتار موٹر بوٹ برطانیہ، ترکیہ اور ملائیشیا کے 22 رضاکاروں کے ساتھ اسرائیلی محاصرہ توڑ کر تیونس پہنچنے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز کئی دنوں تک ان کی کشتی کا تعاقب کرتے رہے، مگر انہوں نے حکمتِ عملی کے تحت رات کے اندھیرے میں سمت بدل کر محاصرہ توڑا۔ بعد ازاں وہ قبرص کے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جہاں بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا اسپین سے روانہ ہوا تھا، جس میں دنیا بھر کے 500 سے زائد کارکنان، سیاست دان، اور انسانی حقوق کے نمائندے شریک تھے۔ ان میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

سید محمد عزیز الدین ایک معروف سماجی کارکن اور دینی استاد ہیں، جو پاکستان میں بھی فلاحی منصوبوں میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے وطن واپسی پر کہا کہ فلسطین کا درد میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ہم نے جو کچھ کر سکتے تھے، وہ کیا  اور جب تک ایک بھی بچہ غزہ میں بھوکا ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عزیز الدین انہوں نے

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا کے اطالوی کپتان نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ: غزہ کے لیے روانہ ہونے والےگلوبل صمود فلوٹیلا کے دوران اسرائیلی فوج کی قید میں رہنے والے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد ترکی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی کپتان نے بتایا کہ انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں فلوٹیلا میں شمولیت اختیار کی تھی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ انسانیت کے لیے ان کی بہترین خدمت ہوگی۔

عالمی میڈیا  کے مطابق توماسو بورٹولازی فلوٹیلا میں شامل کشتی ماریا کرسٹن  کے کپتان تھے، جنہیں اسرائیلی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب فلوٹیلا غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانے کے لیے بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہی تھی۔

توماسو نے جیل میں اپنے ایام کے بارے میں بتایا کہ اسرائیلی جیل میں حالات نہایت سخت تھے، ان کے بیشتر ساتھی ترکی سے تعلق رکھتے تھے اور تقریباً سب مسلمان تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   جب مسلمان قیدی نماز ادا کرتے تو اسرائیلی فوجی انہیں روکنے کی کوشش کرتے اور اسی دوران انہیں اسلام کی روحانیت اور مسلمانوں کے عزم سے گہرا اثر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے خود اپنے دل سے اسلام قبول کیا، یہ میرا شعوری فیصلہ تھا، اور مجھے محسوس ہوا کہ جیسے میرا نیا جنم ہوا ہے،توماسو بورٹولازی کے اس اقدام کو ترکی اور عالمی انسانی حقوق کے حلقوں نے سراہا ہے۔

 ترک میڈیا کے مطابق وہ آئندہ بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • اہل غزہ کیلیے امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے والے پاکستانی نوجوان کی وطن واپسی
  • صمود فریڈم فلوٹیلا میں اسرائیلی حملے سے محفوظ رہنے والے سید عزیر نظامی لاہور پہنچ گئے
  • گلوبل صمود فلوٹیلا کے اطالوی کپتان نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست میں محفوظ ہیں، دفترِ خارجہ
  • صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور واپسی کیلئے عالمی شراکت داروں سے رابطے
  • صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ
  • صمود فلوٹیلا: ’40 گھنٹے بھوکا پیاسا رکھا گیا،برہنہ کیا گیا،دیوار پرمسلم بچوں کے خون سے نام لکھے تھے‘
  • غزہ کا اسرائیلی محاصرہ توڑنے کیلیے فریڈم فلوٹیلا کا نیا مشن غزہ کی جانب روانہ
  • غزہ کا اسرائیلی محاصرہ توڑنے کیلیے 11 امدادی کشتیوں پر مشتمل نیا قافلہ روانہ