اہم شعبوں میں شیئرز کی فروخت کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ گراوٹ سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ابتدائی تیزی کے بعد بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی وصولی کا دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار تقریباً 900 پوائنٹس گرگیا۔
دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 164,606.84 پوائنٹس پر موجود تھا، جو کہ 886.74 پوائنٹس یا 0.54 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے بڑے حصص جیسے اے آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک اور ڈی جی کے سیمنٹ سرخ نشان میں بند ہوئے۔
ایک اہم پیشرفت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے منگل کے روز قومی مالیاتی کمیشن کے عمل کو ہموار کرنے پر پیش رفت کا مطالبہ کیا ہے، جو مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نظام میں ایک بڑا تنازع سمجھا جاتا ہے۔
وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے پہلے جائزے کے سلسلے میں تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
گزشتہ روز یعنی منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی پر بند ہوا تھا، جب ہر سطح پر خریداری نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,645.
عالمی سطح پر، بدھ کے روز وال اسٹریٹ فیوچرز میں کمی، سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ اور ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار تاخیر کا شکار ہوں گے اور شرح سود کے حوالے سے ابہام بڑھ جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟
اداروں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کا شٹ ڈاؤن ستمبر کی روزگار رپورٹ جاری ہونے سے روک دے گا اور 7.5 لاکھ سرکاری ملازمین کی عارضی رخصتی کا باعث بنے گا، جس سے روزانہ 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔
ایس اینڈ پی 500 اور نیس ڈیک فیوچرز میں 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی قیمت 3,875 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو مسلسل تیسرے روز نیا ریکارڈ ہے، یورپی فیوچرز میں معمولی رد و بدل دیکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس آئی ایم ایف ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام پاکستان اسٹاک ایکسچینج تنازع حبکو مسلم کمرشل بینک وال اسٹریٹ وزارت خزانہ یونائیٹڈ بینک
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس ا ئی ایم ایف پاکستان اسٹاک ایکسچینج حبکو وال اسٹریٹ یونائیٹڈ بینک اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک دیکھا گیا
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ