ویٹیکن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطن اور مہاجرین کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا برتاؤ کریں۔

پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے ساتھ سرد مہری یا امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں بھائی بہنوں کی طرح خوش آمدید کہا جانا چاہیے۔

پوپ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ عیسائیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بازو اور دل مہاجرین کے لیے کھولیں، انہیں امید اور تسلی کا ذریعہ بنیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوپ لیو نے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ پالیسیاں چرچ کی زندگی کے احترام کی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

پوپ لیو نے مزید کہا کہ عالمی چرچ ایک ’نئے تبلیغی عہد‘ سے گزر رہا ہے، اور اس کا مقصد تشدد اور ظلم سے بھاگنے والے مہاجرین کو خوش آمدید، ہمدردی اور یکجہتی فراہم کرنا ہے۔

ویٹیکن کے مطابق، یہ خطاب کیتھولک چرچ کے ’سالِ مقدس‘ کے موقع پر مہاجرین کے لیے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا، جس میں 95 ممالک سے 10 ہزار سے زائد زائرین نے شرکت کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مہاجرین کے پوپ لیو نے

پڑھیں:

میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔

رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔

رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی خیز ہے، اور میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ہم نئی نسلوں کو حوصلہ، ذمہ داری اور دیرپا امن سے متعین مستقبل کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتے ہیں‘۔

        View this post on Instagram                      

یہ الفاظ صرف تشکر کا اظہار نہیں بلکہ امن اور ذمہ داری کی ایک اپیل بھی ہیں، جو رونالڈو اپنی عالمی شہرت اور اثر کے ذریعے نوجوان نسل میں بیدار کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رونالڈو سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے کپتان ہیں، اور انہوں نے اپنے معاہدے کو 2027 تک توسیع دے دی ہے۔

وہ سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کما رہے ہیں، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک بناتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کر دیا
  • وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد  چیف جسٹس کا پہلا پیغام
  • وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس کا پہلا پیغام
  • امریکا میں لاکھوں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے؛ کون کون سے شعبے شامل ہیں
  • میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام
  • احتجاج کے حوالے سے پارٹی عمران خان کے پیغام کی منتظر ہے، شفیع جان
  • سلطنت عمان کا قومی دن، صدر مملکت کا سلطان ہیثم کے نام اہم پیغام
  • بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر کا اہم پیغام
  • امریکا سے تعاون چاہیے دھمکیاں نہیں‘ نائیجیریا کا سخت ردعمل
  • پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟