ٹرمپ نے شکاگو میں فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اس فیصلے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے طاقت کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بدامنی کے پیشِ نظر فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے طاقت کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبیگیل جیکسن نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے 300 نیشنل گارڈز مین کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وفاقی املاک اور اہلکاروں کی حفاظت کی جا سکے۔اس فیصلے کو صدر کے حالیہ "آپریشن مڈوے بلیٹز" کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، امریکی عدالت نے پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر ضروری اور غیر قانونی قرار دے کر روک دیا۔ عدالت کے مطابق، مقامی پولیس امن و امان کی صورتحال سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن نے اس اقدام کو "قومی تاریخ کا شرمناک باب" قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ عوامی تحفظ نہیں بلکہ "خوف پھیلانے" کی سیاست کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق، شکاگو میں ایک واقعے کے دوران ایک وفاقی افسر نے مبینہ طور پر مسلح ڈرائیور پر فائرنگ کی، جس سے شہری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فائرنگ کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جنہیں پولیس نے آنسو گیس اور پیپر بالز کے ذریعے منتشر کیا۔ بعد ازاں، مظاہرین دوبارہ جمع ہو گئے لیکن جب وفاقی ایجنٹس علاقے سے واپس گئے تو صورتحال قابو میں آ گئی۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ قدم آئندہ انتخابات کے تناظر میں عوامی تاثر کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے، تاہم اس سے ملک میں سیاسی تقسیم مزید گہری ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
دو برس کے دوران کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟ نئی تفصیلات جاری
فوجی جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسرائیلی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر فوجی جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق ہلاک فوجیوں میں سے تقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔وزارت نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ کی بھاری قیمت اسرائیلی ریاست اپنے کندھوں پر اٹھا رہی ہے اور اس تنازع نے اسرائیلی معاشرے کو گہرے زخم دیے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب بین الاقوامی سطح پر اسرائیل پر جنگ بندی کے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔