دو برس کے دوران کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟ نئی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
فوجی جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسرائیلی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر فوجی جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق ہلاک فوجیوں میں سے تقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔وزارت نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ کی بھاری قیمت اسرائیلی ریاست اپنے کندھوں پر اٹھا رہی ہے اور اس تنازع نے اسرائیلی معاشرے کو گہرے زخم دیے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب بین الاقوامی سطح پر اسرائیل پر جنگ بندی کے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیلی فوج نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے مزید23فلسطینی شہیدکردیئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ : اسرائیل فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے مزید 23 فلسطینیوں کاشہید کردیا۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف ہسپتالوں کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ اور خان یونس میں کم از کم 23 افراد شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں زیتون محلے کا 5 رکنی پورا خاندان بھی شامل ہے، جو اسرائیلی حملے میں شہید ہو گیا۔
میڈیا ذرائع کاکہناہے کہ خان یونس کے مغربی علاقے میں یو این آر ڈبلیو اے کی عمارت پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شجاعیہ جنکشن، صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔جبکہ شجاعیہ محلے میں ہی ایک اور حملے میں اسرائیلی ٹینک سے داغے گئے گولے سے ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے الزام عائدکیا ہے کہ حماس کی جانب سے اس کے فوجیوں پر فائرنگ کے جواب میں فضائی حملے کیے گئے۔
واضح رہے کہ غزہ کے حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق جنگ بندی کے دوارن بھی اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 393 حملے کیے، جس میں 280 افراد شہید اور 672 زخمی ہوئے۔
اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کش جنگ کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں کم از کم 69 ہزار 513 افراد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 745 زخمی ہو چکے ہیں۔