حماس مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق کر رہی ہے، ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی جلد ہونےکی امید
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ اس سلسلے میں جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس بعض انتہائی اہم نکات پر رضامند ہو رہی ہے، جو ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے غزہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے، اور اس حوالے سے ان کی ترک صدر اور اردن کے بادشاہ سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے وضاحت کی کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو یرغمالیوں سے متعلق ڈیل میں کسی خاص رویے سے باز رہنے کے لیے نہیں کہا۔
اس موقع پر انہوں نے تجارت اور ٹیرف کے ذریعے جنگوں کو روکنے کا ایک بار پھر ذکر کیا اور کہا کہ وہ اب تک 7 جنگیں روک چکے ہیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل ہے، جس دوران 7 طیارے مار گرائے گئے تھے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی ایک پُرامن شہر بن چکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ نے تصدیق کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کے قریب تھا، تاہم ان کی بروقت مداخلت کے باعث یہ ٹکراؤ ٹل گیا۔ وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے دنیا میں آٹھ بڑی ممکنہ جنگوں کے آغاز کو روکنے میں کردار ادا کیا۔
ٹرمپ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی تھی اور جنوبی ایشیا میں ایک بڑا بحران جنم لے سکتا تھا، لیکن ان کی سفارتی کوششوں نے حالات کو قابو میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ صرف اس بڑے تصادم کو روکا گیا بلکہ وہ جھڑپ بھی رکوائی گئی جو دوبارہ بھڑکنے والی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوششوں کا بنیادی محور تجارت، بات چیت اور سفارتی روابط کا فروغ ہے، جس کے باعث دونوں ممالک اب نسبتاً مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
گفتگو کے دوران ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں بھی بات کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تنازع جلد ختم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ جنگ بندی کا معاملہ اتنی طوالت اختیار کرے گا، مگر وہ امن کی بحالی کے لیے پُرامید ہیں۔