مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے‘سعودی حکومت
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-28
ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی‘ اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ “نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل” کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ گھروں کےکرایوں میں اضافےکے خطرات پر دینےکی ہدایت
سعودی حکومت نے مملکت کے تمام خطیبوں کو ہدایت کی ہےکہ آئندہ جمعےکا خطبہ لالچ اور گھروں کےکرایوں میں غیر معمولی اضافے کے خطرات پر دیا جائے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کی تمام مساجد کے خطیبوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ خطبہ جمعہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات کا ذکر بھی کریں جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے خطیبوں سےکہا ہےکہ وہ آئندہ خطبہ جمعہ میں مکانات اور فلیٹوں کے مالکان کو احساس دلائیں کہ وہ کرایوں میں غیرمعمولی اضافے سےکرائے داروں پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں، کیونکہ گھر کا کرایہ بڑھنے سےکرائے دار کا پورا گھرانہ متاثر ہوتا ہے اور اسلام میں مسلمانوں کو تکلیف دینے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق حکام کی کوشش ہےکہ سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو رہائش حاصل کرنے میں مشکلات نہ ہوں اور انہیں ذہنی پریشانی کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔
خیال رہےکہ سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے کرایوں میں سالانہ اضافہ 5 برس تک روک دیا ہے۔