data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قطر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے عرب و مسلم رہنماؤں کی پیش کردہ تجاویز میں تبدیلیاں کیں، امریکا کو دی گئی تجاویز میں ترمیم کی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے بتایا کہ عرب و مسلم رہنماؤں کی جانب سے امریکا کو دی گئی تجاویز میں اسرائیل نے ترمیم کی، کچھ نکات اسرائیل نے شامل کیے جبکہ بعض کو نظرانداز کیا گیا، قطر بطور ثالث تمام فریقوں کےلیے قابل قبول حل کی کوششیں کررہا ہے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جنگ بندی کےلیے عزم کی تعریف کرتے ہیں، ہم سب اس جنگ کے خاتمے اور غزہ میں نسل کشی روکنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں

قطر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کےلیے تمام فریق معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، مصر میں جاری مذاکرات میں 4 گھنٹے طویل اور تفصیلی گفتگو ہوئی، مذاکرات میں رکاوٹوں اور اختلافی نکات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

قیدیوں کے تبادلے اور امداد کی فراہمی جیسے معاملات پر اتفاق رائے درکار ہے، مذاکرات جاری ہیں اور تمام فریق معاہدے کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائیاں روک دینی چاہیے تھیں، اسرائیل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے مطابق رک جانا چاہیے تھا، غزہ کا مستقبل فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہنا چاہیے۔

قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ کسی بیرونی فریق کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں، فریقین کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان ماجدالانصاری نے کہا کہ ہم جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے نتائج کے منتظر ہیں، اسرائیلی حکومت سے پوچھا جانا چاہیے وہ قابض قوت ہے، اسرائیلی وزیراعظم سنجیدہ ہے تو غزہ پر بمباری روک دینی چاہیے۔

قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ حماس کے مستقبل پر بات کرنا قبل ازوقت ہے، غزہ کی تعمیرنو کےلیے بین الاقوامی حمایت درکار ہوگی۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی تقدیر کے تعین کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، غیرملکی طاقتوں کو غزہ کے معاملات پر قابض نہیں ہونا چاہیے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیل نے تجاویز میں نے کہا کہ

پڑھیں:

سونے سے تیار کردہ فعال ٹوائلٹ 1.2 کروڑ ڈالر میں فروخت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا کے شہر نیویارک میں ہونے والی ایک منفرد بولی میں 18 قیراط سونے سے تیار کردہ کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اٹلی کے مشہور آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن کے تیار کردہ 18 قیراط سونے سے بنا فعال ٹوائلٹ اسکلپچر ’امریکا‘ نے منگل کی شام سوتھ بیز کی نیلامی میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی تاریخی قیمت حاصل کر کے دنیا کے سب سے مہنگے آرٹ ٹوائلٹس میں اپنی جگہ بنا لی۔

سوتھ بیز کے یوٹیوب چینل کے مطابق یہ 101 کلو گرام وزنی سنہری ٹوائلٹ پہلی بار 2016 میں تخلیق کیا گیا اور حال ہی میں برور بلڈنگ میں نیلامی سے قبل نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جہاں شرکاء نے اسے قریب سے دیکھنے کا موقع حاصل کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ٹوائلٹ کیٹیلن کی تخلیق کردہ تین اسکلپچرز میں سے ایک ہے اور اپنی نوعیت میں منفرد ہے۔ اس کی تاریخی اہمیت اس وقت اور بڑھ گئی جب یہ گوگنہائیم میوزیم میں پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد نے اس شاہکار کو دیکھنے کے لیے لائنیں لگائیں۔

تاہم، 2019 میں اس کا ایک ورژن بلیہیم پیلس سے چوری ہو گیا تھا اور موجودہ ’امریکا‘ ٹوائلٹ اس اسکلپچر کا واحد باقی رہ جانے والا اصل ورژن ہے۔

نیلامی میں دلچسپی لینے والے خریدار ریپلیز بلیو اٹ اور نٹ! نے اس منفرد ٹوائلٹ کو اپنے نام کر لیا، جس کے بعد یہ فن اور لگژری کی دنیا میں اپنی تاریخ رقم کر گیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سونے سے تیار کردہ فعال ٹوائلٹ 1.2 کروڑ ڈالر میں فروخت
  • بھارت میں مسلم ہیروز کی تاریخ مسخ کرنے کا سلسلہ جاری
  • آئی ایم ایف سے آئندہ بجٹ پر ٹیکس پالیسی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق
  • لاہور: شرکاء کی رہنمائی کے لیے جاری کردہ نقشے کا عکس
  • پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہ
  • علامہ اقبال کی زندگی پر ڈراما، وزارت اطلاعات نے پروڈکشن ہاؤسز سے تجاویز طلب کرلیں
  • نظامِ پاکستان: کمزوریاں، آئینی تبدیلیاں اور اصلاحات
  • اسحق ڈار کی صدر یورپی یونین اور قطری وزیراعظم سے ملاقات
  • اگر جاپان اپنی غلطی پر قائم رہا تو چین کو سخت اور فیصلہ کن جوابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، چینی وزارت خارجہ
  • پاکستان کو کسی صورت فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان