راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ مکمل، وزیراعلیٰ مریم نواز افتتاح کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی سروس کا منصوبہ میٹرو بس سروس مکلمل ہوگیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ راولپنڈی کا دورہ کریں گی، راولپنڈی میں موجودہ حکومت کا یہ منصوبہ 55 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا گیا، اس منصوبے سے لاکھوں افراد کو جدید ترین سفری سہولیات میسر ہو رہی ہیں۔
راولپنڈی کے سہام کے مقام پر موجود پرانے جی ٹی ایس کے اڈے 28 کنال کے رقبے پر 100 الیکٹرک بسوں کا ٹرمینل اور چارجنگ یونٹس کی تعمیر جاری ہے اور راولپنڈی کے کینٹ میں موجود جی ٹی ایس کے اڈے میں 6 بسوں کو چارج کرنے کا سینٹر تعمیر کیا جار ہا ہے۔
پہلے مرحلے میں 100 الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائےگا۔
پنجاب ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے لیے 10 نئے روٹس کی منظوری دے دی گئی ہے، الیکٹرک بس سروس ریلوے اسٹیشن سے لاہور ہائی کورٹ، کورال چوک سے فوارہ چوک، عمر بیگ سے منڈی موڑ، منور کالونی سے صدر، مریٹر چوک سے موٹروے چوک، آئی جی پی سے موٹروے سے کری روڈ، صدر سے لالہ رخ کالونی، عمر بیگ سے قدیمی امام بارگاہ اور صدر لوپ سروس کے روٹس فائنل کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری اسد شیرازی کے مطابق بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت دی گئی۔
مخصوص نشستیں، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بسوں میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافر مستفید ہوں گے،کرایے کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے بتایا کہ قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق راولپنڈی کے شہریوں کو جدید سستی پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اس سروس کے آغاز سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راولپنڈی کے کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ