راولپنڈی :موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے حملے جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
راولپنڈی :موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے حملے جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بیس شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے، بارہ ہزار 564پانچ سو چونسٹھ افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے، آٹھ سو پینتیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-چھیاسٹھ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال اب تک پچپن لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو بیانوے گھر چیک کئے گئے ہیں ، ایک لاکھ تہترہزار دو سو چارگھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد شہید، متعدد زخمی
فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں جنوبی لبنان میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے رفح اور خان یونس کے مختلف حصوں پر بھی فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ اس سے قبل مشرقی غزہ شہر پر بھی قابض فوج نے بمباری کی ہے۔
اُدھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جنین، طوباس، بیت لحم اور الخلیل سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ قابض فوج نے الخلیل کے قریب بیت عمر کے علاقے میں ایک گھر پر دھاوا بول کر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کرکے باہر نکال دیا گیا اور گھر کا داخلی دروازہ سیل کردیا۔ اسی طرح جنین کے قریب الیامون میں ایک 14 سالہ لڑکے کو گھر کے اندر گولی مار دی گئی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2023ء سے غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 69,483 فلسطینی شہید اور 170,706 زخمی ہو چکے ہیں۔