data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شهیدان سید حسن نصر الله اور جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟!

اپنے ایک انٹرویو میں قدس فورس میں رہبر معظم کے سابق نمائندے کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر الله میں نظر آنے والی خصوصیات شہید قاسم سلیمانی میں نظر آتی تھیں اور بالکل اسی طرح شہید قاسم سلیمانی میں پائی جانے والی خصوصیات کی جھلک سید حسن نصر الله میں دکھائی دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں رہبر معظم آیت الله "سید علی خامنہ ای" كے سابق نمائندے حجۃ الاسلام "علی شیرازی" نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جب میدان میں دیکھتے کہ کوئی شخص بہادر ہے اور حق کے دفاع میں کھڑا ہے، تو وہ اس سے محبت کرنے لگتے۔ اُن کی یہ محبت شہیدان عماد مغنیہ اور سید حسن نصر الله کے لئے بہت زیادہ تھی۔ شہید قاسم سلیمانی اسلام کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتے تھے۔ اُدھر شہید سید حسن نصر الله پورے وجود کے ساتھ میدان میں آئے اور اسلام کی حفاظت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی جانتے تھے کہ حزب الله کا تحفظ درحقیقت اسلامی جمہوریہ ایران کا تحفظ ہے۔ اس لئے جب اسرائیل کے ساتھ 33 دن کی جنگ شروع ہوئی تو وہ پورے وجود کے ساتھ میدان میں داخل ہوئے۔ جب 1997ء میں جنرل قاسم سلیمانی قدس فورس کے کمانڈر بنے۔ اُس وقت وہ لبنان آئے اور شہید مقاومت سید حسن نصر الله سے پہلی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر سید حسن نصر الله نے کہا کہ میں جنرل قاسم سلیمانی سے محبت کرنے لگا ہوں، دوسری جانب شہید قاسم سلیمانی نے بھی شہید سید حسن نصر الله کے بارے میں انہی خیالات کا اظہار کیا۔حجۃ الاسلام شیرازی نے نشاندہی کی کہ میرا خیال ہے کہ سید حسن نصر الله میں نظر آنے والی خصوصیات شہید قاسم سلیمانی میں نظر آتی تھیں اور بالکل اسی طرح شہید قاسم سلیمانی میں پائی جانے والی خصوصیات کی جھلک سید حسن نصر الله میں دکھائی دیتی تھی۔ وہ ایک دوسرے کو سمجھتے تھے اور ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ بہادری، ایمان اور خلوص جیسی بہت سی مشترکہ خوبیوں نے انہیں آپس میں جوڑ دیا۔ میں 1982ء سے جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ان کی شہادت 2020ء تک جُڑا رہا۔ میں نے کبھی شہید قاسم سلیمانی سے نہیں سنا کہ انہوں نے کہا ہو کہ میں نے یہ کام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی :موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے حملے جاری
  • مانسہرہ :سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ٹیچرز کنونشن سے خطاب کررہی ہیں
  • شهیدان سید حسن نصر الله اور جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟!
  • پاکستان کے علاقوں گلگت، چترال اور کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری، متعدد سیاح پھنس گئے
  • حیدر آباد: سکھر سے کراچی جانے والی مال گاڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتری ہوئی ہے
  • مانسہرہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل،2 شدیدزخمی
  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا
  • گلگت بلتستان میں ماحولیاتی خدشات کے دوران قبل از وقت برفباری مثبت اشارہ
  • سیاحتی مقامات پرموسم سرما کی پہلی برفباری