مانسہرہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل،2 شدیدزخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-16
مانسہرہ(صباح نیوز) تھانہ صدرمانسہرہ کی حدود متہیال میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل جب کہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔ملزمان بعد وقوعہ موقع سے فرار جبکہ نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن شروع کر دیا۔نامزد ملزمان کی گرفتاری کے بعد اس واقعہ کے حوالے سے جلد مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-15
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔