رائل کیریبین کی کروز شپ پر نورو وائرس کے پھیلاؤ سے 90 سے زائد مسافر اور عملے کے ارکان بیمار ہو گئے جنہیں اس متعدی بیماری کی علامات جیسے اسہال، بخار اور قے کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت، پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا معاہدہ

امریکی ادارہ برائے امراض کی روک تھام و بچاؤ نے اس بیماری کی تصدیق کی ہے جو اس کروز شپ پر پھیلی۔ یہ کروزشپ 19 ستمبر 2025 کو سان ڈیاگو سے روانہ ہوا تھا اور 2 اکتوبر کو میامی پہنچنے والا ہے۔

کروز شپ پر 1،874 مسافر اور 883 عملے کے ارکان سوار ہیں جن میں سے صرف 4 فیصد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر کشتی پر مکمل صفائی اور جراثیم کش اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ

رائل کیریبین گروپ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ مہمانوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور کمپنی نے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت صفائی کا عمل اپنایا ہے۔

نورو وائرس ایک انتہائی متعدی مرض ہے جسے عام طور پر اسٹمک بگ بھی کہا جاتا ہے اور اس کی علامات ایک سے 3 دن تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر یہ ہے کہ اس سال کروز شپس پر یہ گیسٹرونٹرائٹس (نظامِ ہضم کے انفیکشن) کی وبا 19ویں مرتبہ رپورٹ ہوئی ہے۔

رائل کروزشپ کیا ہے؟

رائل کیریبین انٹرنیشنل دنیا کی معروف اور بڑی کروز لائن کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے جو دنیا بھر میں سمندری سیاحت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے پر پیشرفت

یہ کمپنی اپنے جدید، پرآسائش اور سہولیات سے بھرپور کروز جہازوں کے لیے مشہور ہے جنہیں اکثر سمندر پر تیرتے ہوئے شہروں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

ہر جہاز پر سینکڑوں سے لے کر ہزاروں تک مسافروں کے لیے رہائش، متنوع ریستوران، سوئمنگ پول، تھیٹر، جم، بچوں کے کھیلنے کی جگہیں، خریداری مراکز اور دیگر تفریحی سرگرمیاں موجود ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: میانوالی میں فیری سروس، سیاح کھنچے چلے آنے لگے

رائل کیریبین کے کروز شپس دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں 240 سے زیادہ مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ یہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی، صارف دوست ماحول اور محفوظ سمندری سفر کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا رائل کیریبین کروزشپ نورووائرس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا رائل کیریبین کروزشپ نورووائرس رائل کیریبین فیری سروس کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کی وادیوں میں زندگی کی بحالی، موبائل سروس بحال اور بازار کھل گئے

عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔ باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے
  • آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے
  • آزاد کشمیر کی وادیوں میں زندگی کی بحالی، موبائل سروس بحال اور بازار کھل گئے
  • پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
  • امریکا کا کیریبین سمندر میں چوتھا فضائی حملہ، 4 مبینہ منشیات فروش ہلاک
  • سیلاب سے ٹریک متاثر، ٹرینیں تاخیرکا شکار، متعدد اسٹاپ ختم
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
  • ٹام کروز کا انوکھا خواب: خلا میں شادی کی تیاریاں؟
  • افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آؤٹ کے بعد موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال 
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، متعدد افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی