پاکستان کے علاقوں گلگت، چترال اور کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری، متعدد سیاح پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ چترال، کالام، مالم جبہ اور گٹی میڈوز سمیت مختلف پہاڑی مقامات پر برفباری سے جہاں ایک طرف دلکش مناظر نے سیاحوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں دوسری جانب سرد موسم اور برف کی شدت نے سفری مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام گٹی میڈوز میں برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں راستے میں پھنس گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’گلگت بلتستان ٹوارزم‘ نامی پیج نے ایک پوسٹ میں ضلعی انتظامیہ اور حکومتِ گلگت بلتستان سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ برفباری میں پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا سکے۔
گٹی میڈوز، گلگت بلتستان میں تازہ اطلاعات کے مطابق 6 اکتوبر 2025 کو یہاں برفباری کے باعث کچھ گاڑیاں راستے میں پھنسنے کی اطلاع ہے۔
حکومتِ گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ فوراً ایکشن لیا جائے تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا سکے۔
سیاحوں سے گزارش ہے کہ… pic.
— Gilgit Baltistan Tourism. (@GBTourism_) October 6, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں سے گزارش ہے کہ دیوسائی یا چلم چوکی کے راستے سفر سے پہلے موسم اور سڑک کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش اور برفباری بالائی علاقوں میں برفباری برفباری چترال کالام گلگت بلتستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری بالائی علاقوں میں برفباری چترال کالام گلگت بلتستان گلگت بلتستان
پڑھیں:
پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، متعدد شہر جل تھل
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔
لاہور، شجاع آباد، چیچہ وطنی، پیرمحل، وہاڑی، ساہیوال، ننکانہ صاحب، احمد پور شرقیہ، جڑانوالہ، بورے والا، چشتیاں، پتوکی، بچیانہ، ڈجکوٹ، سندیلیانوالی، عبدالحکیم، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔
کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
شجاع آباد، وہاڑی، پتوکی، چیچہ وطنی، ساہیوال اور بورے والا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
پیرمحل، بورے والا اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
بارش کے باعث سردی کی ابتدائی لہر محسوس کی جا رہی ہے جبکہ حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔