گلگت میں ممتاز عالم دین اور جج کی گاڑیوں پر فائرنگ ، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-14
گلگت (صباح نیوز)گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں نے 2علیحدہ واقعات میں ممتاز عالم دین اور ہائی کورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے جبکہ گلگت شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین مولانا قاضی نثار احمد سمیت ان کے ڈرائیور اور گارڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزیر داخلہ کہنا تھا کہ دوسرا واقعہ دوپہر کو سٹی اسپتال کے قریب رونما ہوا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ہائی کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو علاقے کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کو کچل دیا جائے گا جب کہ علاقے کی ہم آہنگی کو تباہ کرنے والے سازشی عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے، جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی، ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-11-3
محراب پور(جسارت نیوز) فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی ہوگئی، ملزم گرفتار، واقعہ نسیم نگر پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر گاؤں خمیسو حطار کی رہائشی نجی اسکول کی ٹیچر عاصمہ نذیر حطار کو اسکول واپسی پر نامعلوم نوجوان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی اسکول ٹیچر کو اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے فائرنگ میں ملوث پریم اوڈ کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔