اسرائیل کا 60 لاکھ ڈالر کا خفیہ معاہدہ، مصنوعی ذہانت کے ذریعے بیانیہ بدلنے کی عالمی مہم بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی تحقیقی ویب سائٹ *ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے امریکی کمپنی کلاک ٹاور کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر (6 ملین) کا معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ماڈلز، بشمول ChatGPT، پر اثرانداز ہونا اور اسرائیل کے حق میں تیار کردہ بیانیے کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔
کوئنسی انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت تیار کیے جانے والے مواد کا کم از کم 80 فیصد حصہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور پوڈکاسٹس سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زیڈ، کو ہدف بنائے گا۔ منصوبے کا مقصد ہر ماہ کم از کم 5 کروڑ (50 ملین) تاثرات پیدا کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابقکلاک ٹاور سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO) پر مبنی ایک مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم استعمال کرے گی، تاکہ گوگل اور بنگ جیسے سرچ انجنوں میں اسرائیل کے حق میں بیانیے کو نمایاں کیا جا سکے اور ان کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل نواز مواد کو سیلم گروپ کے پروگراموں میں بھی شامل کیا جائے گا۔ یہ وہ عیسائی میڈیا نیٹ ورک ہے جو ہیو ہیوٹ، لیری ایلڈر اور دی رائٹ ویو جیسے پروگرامز تیار کرتا ہے۔ “دی رائٹ ویو” کی میزبانی لارا ٹرمپ کرتی ہیں، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی اہلیہ ہیں۔
اس پورے منصوبے میں نمایاں نام بریڈ پارسکل کا ہے، جو کلاک ٹاور کی قیادت کر رہے ہیں اور سیلم گروپ میں چیف اسٹریٹجسٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پارسکل 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے مینیجر رہ چکے ہیں اور ان کا نام متنازعہ *کیمبرج اینالیٹیکا* اسکینڈل سے بھی جوڑا جاتا ہے، جس پر ووٹروں پر اثرانداز ہونے کے الزامات لگے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب امریکی عوام میں اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں کرائے گئے گیلپ سروے کے مطابق 18 سے 34 سال کے صرف 9 فیصد امریکی نوجوان غزہ پر اسرائیلی جنگ کے حامی ہیں۔ دیگر عوامی جائزوں میں بھی اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دریں اثنا، گذشتہ جمعہ کو اسرائیل نواز اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا اب اسرائیل کا “سب سے اہم ہتھیار” بن چکا ہے۔ نیتن یاہو، جو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہیں، نے کہا کہ جنگی ہتھیار وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ آج آپ تلواروں سے نہیں لڑ سکتے، اب سب سے مؤثر ہتھیار سوشل میڈیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیل کے
پڑھیں:
ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھر چیک کیے جاچکے ہیں اور گھروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ملے ہیں۔ 19 لاکھ 51 ہزار 739 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقامات پر 29 ہزار 232 لاروا پازیٹو ملے ہیں۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 42 ہزار 981 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4652 ایف آئی آرز درج، خلاف ورزی پر 1945 مقامات سربمہر کیے گئے اور 3767 چالان جاری کیے گئے ہیں۔