کراچی میں برسی کے اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت موجب بن رہی ہے کہ لوگ جو پہلے اس عمل کے لیے آمادہ نہیں تھے اب آمادگی ظاہر کریں گے، ہماری ملت ظلم کے خلاف قیام کے لیے تیار ہے، ہر بچہ، ہر بزرگ، ہر فرد اس فریضے کے تحت آمادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے تحت رہبر مقاومت شہید حسن نصر اللہ (رح) کی برسی کا اجتماع بھوجانی ہال کراچی میں منعقد ہوا۔ برسی میں مسئول تحریک بیداری کراچی آغا سمیع حیدر، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، رہنما جے یو پی علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا عباس شاکری، مولانا ساجد حسین، علی رضا لیلانی امامیہ آرگنائزیشن، مولانا شیخ سلیم رضا مجمع المدارس سندھ، رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مختار رضا، رہنما پروفیشنلز ناصر حسین، علامہ زین رضا رہنما تحریک بیداری کراچی اور شہر بھر سے نمایاں شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔  مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شہادت کے صدقے جرثومۂ ظلم و ستم و فساد اسرائیل جلد ہی صفحۂ ہستی سے محو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ شہادتوں کا بدلہ چند اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت سے نہیں لیا جا سکتا بلکہ اصل جواب اسرائیل کا مکمل صفحۂ ہستی سے مٹنا ہے، جیسا رہبر معظم نے فرمایا ہے کہ اس جنگ کا فیصلہ حزب اللہ نے کرنا ہے اور وہ حوصلہ اور جذبہ ان مجاہدین کے اندر اب پہلے سے زیادہ قوت و شدت سے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام باہمت انسان حزب اللہ، حماس اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ پیغام جلد ہی عالمی سطح پر پھیل جائے گا، آنے والے دنوں میں غیرت مند لوگ اپنی ملتوں کا پیغام اپنے حکمرانوں، امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد کو پہنچا کر ثابت کر دیں گے کہ امام خمینیؒ کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے مٹ جانے کا لمحہ آگیا ہے اور اس کے لیے تمام اسباب مہیا ہو رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت موجب بن رہی ہے کہ لوگ جو پہلے اس عمل کے لیے آمادہ نہیں تھے اب آمادگی ظاہر کریں گے، ہماری ملت ظلم کے خلاف قیام کے لیے تیار ہے، ہر بچہ، ہر بزرگ، ہر فرد اس فریضے کے تحت آمادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عظیم دن جس نے مسلمانوں پر جہاد اور شہادتوں کا راستہ کھولا ہے سات اکتوبر ہے، اس دن امت کو اپنی غفلت کی تلافی کرنی چاہیئے اور امام خمینیؒ کی تاکید کے مطابق فلسطین سمیت اسلامی سرزمینوں کی آزادی کے راستے خیانت کار حکمرانوں سے الگ کر لینے چاہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ امت اسلامیہ اس دن مذہب، نسل، یا فرقہ کی تفریق سے بالاتر ہوکر ذلت کا طوق گردن سے اتار پھینکے اور حماس کے شروع کردہ "طوفان الاقصی" کو عالمی سطح پر ایک تحریک کی شکل میں ڈھال دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک بیداری کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم