سابق انگلش کپتان کی آئی سی سی کو پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے تجویز دی ہے کہ آئی سی سی کو مستقبل کے عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کا شیڈول نہیں بنانا چاہیے۔
مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ یہ تجویز انہوں نے ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پیش کی ہے، کیونکہ ایسے میچز اکثر تنازعات اور غیر ضروری دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔
ان کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت میچز کو شامل کرنے کے پیچھے مالی یا سفارتی وجوہات ضرور ہوسکتی ہیں، لیکن موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کے باعث اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔