ایم کیو ایم کے تحفظات: وفاق کا کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، متحدہ وفد نے اعتراض کیا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم سے وطن واپسی پر ملاقات کرے گا، حکومتی اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کرےگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔